ایشین گیمز : قومی ہاکی ٹیم نے آخری گروپ میچ میں عمان کو 8.0 سے ہرا دیا

ایشین گیمز : قومی ہاکی ٹیم نے آخری گروپ میچ میں عمان کو 8.0 سے ہرا دیا ...

  

       انچیون(آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کے آخری گروپ میچ میں عمان کو 8-0 سے شکست دے دی۔ انچیون میں جاری ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔گرین شرٹس ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ عمان کی ٹیم میچ کے آغاز میں دباﺅ کا شکار رہی ،قومی ٹیم کی جانب سے میچ میں مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے جس کے جواب میں عمان کی ٹیم کی جانب سے دفاعی حکمت عملی اختیار کی گئی ، لیکن یہ حربہ بھی انہیں شکست سے محفوظ نہ رکھ سکا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد عمران اور عبدالحسیم نے 2,2 گول سکورکئے جبکہ 1,1گول عمر بھٹہ اور محمد دلبر نے کیا ۔ پاکستان بھارت کو شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے اور اب قومی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں اومان کیخلاف بھی میدان مارلیا۔پاکستانی ٹیم گروپ میں بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، قومی ٹیم نے سری لنکا کو چودہ صفر سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ کا شاندار آغاز کیا اور پھر چین کو بھی روند ڈالا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -