چیمپئنز لیگ : لاہور لائنز نے ڈولفنز کو شکست دیدی

چیمپئنز لیگ : لاہور لائنز نے ڈولفنز کو شکست دیدی

                             بنگلور(سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم لاہور لائنز نے جنوبی افریقا کی سن فوئل ڈولفنز کو 16 رنز سے شکست دے دی ۔بھارت کے شہر بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور لائنز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن فوئل ڈولفنز کو مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز کا ہدف دیا تاہم جواب میں سن فوئل ڈولفنز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 148 رنز ہی بناسکی۔ ہدف کے تعاقب میں بلے بازی کے دوران سن فوئل ڈولفنز کے فرائے لنک 63 رنز بنا کر ناٹ ا?و¿ٹ رہے جب کہ مورنے وین نے 36 اور جوناتھن نے 29 رنز بنائے تاہم تین کھلاڑیوں کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں ہی داخل نہ ہوسکا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لاہور لائنز کے عمراکمل نے شاندار کھیل پیش کیا اور وہ 45 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ناٹ ا?و¿ٹ رہے جب کہ سعد نسیم نے بھی بلے بازی کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 رنز اسکور کئے اور وہ فرائے لنک کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے علاوہ ا?صف رضا نے 19 رنز، ناصر جمشید نے 10، کپتان محمد حفیظ 8، احمد شہزاد 6 اور آغا سلمان صرف ایک رنز ہی بنا سکے۔ بالنگ کے دوران محمد حفیظ، سعد نسیم اور مصطفیٰ اقبال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جب کہ وہاب ریاض اور عدنان رسول نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی