عید الا ضحٰی پر عوام کو گرانفروشوں سے بچانے کیلئے 4خصوصی سکواڈ قائم

عید الا ضحٰی پر عوام کو گرانفروشوں سے بچانے کیلئے 4خصوصی سکواڈ قائم ...

  

                                            لاہور( لیاقت کھرل) عیدالاضحی پر مارکیٹوں اور بازاروں میں اوزان و پیمائش کے پیمانوں میں گڑ بڑ کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے ڈی سی او نے ڈی او لیبر چودھری محمد نعیم کی نگرانی میں چار اسسٹنٹ ڈائریکٹروں اور 14 لیبر افسروں پر مشتمل چار سپیشل سکواڈ بنا دئیے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹروں کو چھاپہ مار ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لئے مامور کر دیا گیا ہے ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ” پاکستان“ کو بتایا کہ عیدالاضحی کے موقع پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں اور ناپ تول کے دوران لوٹ مار کی شکایت پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے، اس حوالے سے مارکیٹوں اور بازاروں میں پرائسمجسٹریٹوں کے ساتھ محکمہ لیبر کی ٹیموں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے جس میں اوزان و پیمائش کے پیمانوں کی سخت چیکنگ کرنے کا حکم دیاگیا ہے جس میں ڈی او لیبر کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اس حوالے سے ڈی او لیبر چودھری محمد نعیم نے بتایا کہ ڈی سی او لاہور کے حکم پر شہر کو چار زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس میں چار اسسٹنٹ ڈائریکٹروں اور چودہ لیبر افسروں پر مشتمل چار الگ الگ سپیشل سکواڈ ز بنا دئیے گئے ہیں جو کہ پہلے مرحلہ میں وارننگ اور دوسرے مرحلہ میں چالان جبکہ تیسرے اور آخری مرحلہ میں ناپ تول کے پیمانے میں کمی و بیشی ہونے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے گا اور اس میں موقع پر دکاندار کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا اور چھاپہ مار ٹیمیں آج سے باقاعدہ کام شروع کر دیں گی، جس میں اتوار بازاروں میں بھی سخت چیکنگ کی جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -