شان رسول ﷺپر جان قربان کرنا مومن کی معراج ہے،مولاناعبدالکریم جلالی

شان رسول ﷺپر جان قربان کرنا مومن کی معراج ہے،مولاناعبدالکریم جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) صراطِ مستقیم علماءبورڈ کے اراکین مولانا عبدالکریم جلالی،سید اصغر علی شاہ ،صاحبزادہ عبداللہ ثاقب، مولانا محمد اسحاق جلالی، مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی ،مولانا فرمان علی جلالی، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی ، مولانا محمد یونس قادری، محمد فیاض قادری، مولانا قاری مظہر اقبال نورانی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غلامان ِ رسول ﷺ غازی محمد یوسف پر کسی قسم کاتشدد ہر گز برداشت نہیں کریں گے اور انکے مذہبی جذبات کا احترام کیا جائے کیونکہ شان رسول ﷺ پر جان قربان کرنا ایک مومن کی معراج ہے۔آج کے مادہ پرستی کے دور میں بھی اُمت مسلمہ میں ناموس رسالت پر جان وارنے والوں کی کمی نہیںایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتامغرب کو جان لینا چاہیے اُمت مسلمہ توہین رسالت کرنے والوں سے کوئی کمپرو مائزنہیں کرسکتی گستاخانہ کلچر کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔غازی علم الدین شہید ، غازی عامر عبدالرحمٰن چیمہ شہید اور غازی ممتاز حسین قادری ملّت کے ہیر و ہیںحکومت غازی ممتاز حسین قادری، غازی محمد سلیم قادری ، غازی محمد سفیان قادری اور غازی محمد یوسف کو فی الفور رہا کرے ۔