ایل ڈی اے نے ایونیو ون میں پلاٹوں کے قبضے دینے کا آغاز کر دیا

ایل ڈی اے نے ایونیو ون میں پلاٹوں کے قبضے دینے کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی © نے ایل ڈی اے ایو نیو ون سکیم کے کلیئر رقبے پر ترقیاتی کام مکمل کرنے کے بعد کلیئر پلاٹوں کے قبضے دینے کا آغاز کر دیا گیا پہلے مرحلے میں بلاک Cاور Dکے کلیئر پلاٹوں کا موقع پر قبضہ دیا جا رہا ہے‘مالکان کی اطلاع کےلئے کلیئر پلاٹوں کی فہرستیں ایل ڈی اے کی ویب سائٹwww.lda.gop.pkپر دستیاب ہیں- ڈاک کے ذریعے نوٹس موصول ہونے کے بعد پلاٹ مالکان ویب سائٹ سے اس کی تصدیق کریں اور ایل ڈی اے کے دفتر واقع467-D-IIمین بلیوارڈ خیابان فردوسی محمد علی جوہر ٹاﺅن لاہور میں قائم ون ونڈو سیل کی پہلی منزل پر ذاتی طور پر تشریف لا کر قبضہ کارروائی مکمل کریں -ایل ڈی اے ایونیو ون میں پلاٹوں پر مکان تعمیر کرنے کی معیاد 30ستمبر2017ءتک ہے -