دہشتگردی کے عفریت نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،خوشی ویلفیئر فاﺅنڈیشن
لاہور(نمائندہ خصوصی ) خوشی و یلفیئر فاو¿نڈیشن کی چیف آپرٹینگ آفیسرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت نے ملک کی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے لہذادہشت گردی ختم کیے بغیرملک کی ترقی ممکن نہیں ہے ،پاکستان کودہشت گردوں سے پاک کرنے کے حوالے سے پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج جنرل راحیل شریف کی قیادت میں بہت جلد پاکستان کوامن کا گہوارہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ پاک فو ج کے جوانوں نے ہرمشکل وقت میں خواہ زلزلہ ہویاسیلاب کی تباہ کاریاں ہمیشہ عوام کی بھرپورمدد کی ہیں ،حالیہ سیلاب میں بھی پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان پرکھیل کرسیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کومحفوظ مقامات پرپہنچاکرعظیم کارنامہ سرنجام دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنا نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔