ایل ڈی اے کی حدود میں پلاٹوں کی فروخت سے قبل این او سی حاصل کرنا لازمی قرار

ایل ڈی اے کی حدود میں پلاٹوں کی فروخت سے قبل این او سی حاصل کرنا لازمی قرار

  

 لاہور (پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں واقع کسی پلاٹ کی ٹرانسفرسے پہلے ا س کے موجودہ مالک کے لئے ایل ڈی اے سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہے جس کے بغیر پلاٹ فروخت نہیں کیا جا سکتا کسی پلاٹ کی فروخت کے لئے حاصل کیا جانے والا این او سی صرف ایک سال تک کارآمد ہے اس مدت کے بعد دوبارہ این او سی حاصل کرنا ضروری ہے کسی بھی پلاٹ کی ٹرانسفر یا فروخت کے لئے درخواست دیتے وقت پلاٹ کے موجودہ مالک کو چھ دستاویزا ت لازمی طورپر پیش کر نا ہو ں گی۔ ان دستاویزات میں ایل ڈی اے کا جار ی کر دہ این او سی ‘فر وخت کنندہ اور خر یدار دونوں کے شناختی کار ڈ کی تصدیق شدہ کا پی ‘دونوں کی تصدیق شد ہ تصاویر ‘ فر وخت کنند ہ کے حق میں جا ر ی شد ہ ٹرانسفر لیٹر کی تصدیق شدہ کا پی ‘دونوں فر یقین کے دستخطوں اور نشان انگوٹھا کے تین تصدیق شد ہ نمونے اور نو ٹری پبلک سے تصدیق شد ہ فر یقین کے بیا نا ت حلفی شا مل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -