عام آدمی کو اشیاءضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے،بلال یاسین

عام آدمی کو اشیاءضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے،بلال یاسین

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ عام آدمی کو اشیاءضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور اوورچارجنگ واشیاءکی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جائے یہ ہدایت انہوںنے سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ محکمہ خوراک ، انڈسٹری ، زراعت ،مارکیٹ کمیٹی،ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی بلال یاسین نے کہا کہ سبزی وفروٹ منڈیوں میں انتظامیہ، پولیس، مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود رہیں افسران کی موجودگی کو چیک کرنے کے لئے وہ خود مختلف شہروں کی منڈیوں کے اچانک دورے کریں گے اور اگر کوئی افسر غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں کوئی دقیقہ فرواگذاشت نہیں کرے گی کہ عوام کو اشیاءخوردونوش نہ صرف وافر مقدار میں میسر رہیں بلکہ ان کی قیمتیںبھی عام آدمی کی دسترس میں رہیںاس موقع پر وزیرخوراک کو قیمتوں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ اور آگاہ کیا گیا کہ مقامی انتظامیہ اس ضمن میں مکمل طور پر چوکس ہے بلال یاسین نے کہا کہ منڈیوں اور مارکیٹوں میں موجود روز مرہ اشیاءکی کوالٹی پر بھی گہری نظر رکھی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اشیائے خوردونوش کا معیار انتہائی اعلی سطح کا ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -