ریلوے لاریکس سوسائٹی کا تین منزلہ مکانوں کو قانونی شکل دینے کا فیصلہ

ریلوے لاریکس سوسائٹی کا تین منزلہ مکانوں کو قانونی شکل دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے لاریکس سوسائٹی کی انتظامیہ نے بلڈنگ بائے لاز کی خلاف ورزی کرکے تین منزلہ مکانات بنانے کو قانونی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں آج اجلاس طلب کیا گیا ہے بتایا گیا کہ ریلوے لاریکس سوسائٹی انتظامیہ کی طرف سے اس کالونی کے مکینوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ اتوار کے روز اہم اجلاس میں تین منزلہ مکانات بنانے کی اجازت دی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کی مدد سے منتخب ارکان میں سے بعض ارکان مبینہ طور پر چند افراد کو نوازنے کے لئے یہ اقدام اٹھارہے ہیں اس اقدام کی سوسائٹی کے اکثر ارکان مخالفت کریں گے اور اس کے خلاف عدالت بھی جایا جاسکتا ہے ۔