شدید بارشوں کے باعث ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہے،خدیجہ عمر فاروقی

شدید بارشوں کے باعث ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہے،خدیجہ عمر فاروقی

لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ق)پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ڈینگی کے پھیلاﺅ کا گزشتہ سال کی نسبت زیادہ خطرہ ہے مگر تاحال کسی جگہ پر کوئی سپرے نہیں ہورہا ، وزیراعلیٰ اموات کی صورت میں میڈیا کے کیمروں کے سائے میں لاکھوں روپے کے امدادی چیک دینے میں دلچسپی لینے کی بجائے زندگی بچانے میں دلچسپی لینا شروع کریں، ذمہ دار بیانات تک محدود رہنے کی بجائے حفاظتی اقدامات پر توجہ دیں اور فوری سپرے کروایا جائے ،نشیبی علاقوں سے پانی ختم کرنے کے انتظامات کیے جائیں، ہماری معلومات کے مطابق ابھی تک پنجاب کے درجنوں اضلاع کے دیہات میں بارشوں کا پانی جمع ہے جس سے مچھر کی افزائش ہو رہی ہے اور ڈینگی کی تباہی پھیلنے کا خطرہ ہے، آج ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد جو سینکڑوں میں ہے اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو وہ ہزاروں کو پہنچ جائیگی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ہرمہم کا آغاز لاہور کے چند پوش علاقوں سے شروع کرتے اور یہیں ختم کر دیتے ہیں، پنجاب کے دیگر اضلاع کے ہزاروں دیہات کو بھی پنجاب کا حصہ اور وہاں رہنے والے عوام کو انسان سمجھا جائے،انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اصلی سپرے کے لیے فنڈز مختص کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1