دھرنوں میں پھوٹ پڑ گئی،عنقریب ڈراپ سین ہو جائے گا،اقبال سندھو

دھرنوں میں پھوٹ پڑ گئی،عنقریب ڈراپ سین ہو جائے گا،اقبال سندھو

  

لاہور(پ ر ) مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ دھرنوں میں پھوٹ پڑگئی ،عنقریب ڈراپ سین ہوجائے گا کپتان عمران خان جمہوریت کے ساتھ کھیلتے کھیلتے خوددوسروں کے ہاتھ کاکھلونا بن گئےشیخ رشید کی رفاقت اورصحبت عمران خان کوبندگلی میں لے آئی عمران خان اسلام آباد کے ڈی چوک سے زمان پارک واپسی کاباعزت راستہ تلا ش کرنے سے قاصر ہیںماضی کے کامیاب کرکٹر عمران خان ایک اناڑی اور نادان سیاستدان بن کر ابھرے ہیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی نے عمران خان کو وزرات عظمیٰ کی دوڑ سے باہرکردیا اپنے ایک بیان میں اقبال سندھو نے مزید کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اورعمران خان نے جس کسی کے اشاروں پراپناسیاسی مستقبل داﺅپرلگایا تھا وہ ان کی مددکرنے کی پوزیشن میں نہیں رہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے برداشت اورصبر وتحمل سے مادر وطن پاکستان کواناڑی کھلاڑی اورمداری کے ہاتھوں بربادہونے سے بچالیا انہوں نے کہا کہ دھرنے پر بیٹھی پارٹیوں نے قومی معیشت کوجو اربوں روپے کاچونالگا یا ہے اس کاحساب لیا جائے ۔ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان بار بارخودکش حملے کے باوجود جمہوریت کی عمارت کومنہدم کرنے میں ناکام رہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف سے استعفیٰ مانگنے والے خودسیاسی طورپرنااہل ہوگئے ہیں منتخب وفاقی حکومت کی آئینی مدت ضرورپوری ہوگی ، آئندہ انتخابات اپنے وقت پرہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان شاہراہ ترقی پرگامزن ہوگیا ہے، عوام کااضطراب اوران کے غم وغصہ کاسیلاب رکاوٹیں حائل کرنیوالے عناصرکواپنے ساتھ بہا لے جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -