چیف آرگنائزر کو ورکشاپ سے باہر جانے سے روکنے پر ریلوے پولیس اور یونین میں ٹھن گئی

چیف آرگنائزر کو ورکشاپ سے باہر جانے سے روکنے پر ریلوے پولیس اور یونین میں ٹھن ...

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس کی طرف سے پریم یونین ورکشاپس کے چیف آرگنائزر شیدباجوہ کو دوران ڈیوٹی ورکشاپ سے باہر جانے سے روکنے پر پولیس اور یونین میں ٹھن گئی ریلوے پریم یونین کے رشید باجوہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریلوے پولیس کے ساتھ الجھ پڑے اور بات ہاتھاپائی تک جاپہنچی جس پر ریلوے پریم یونین کے حمایتی ملازمین نے کئی گھنٹے کے لئے مغلپورہ ریلوے لوکوورکشاپ میں کام بند کردیا اور ہڑتال کردی تاہم اس صورتحال کو قابو کرنے کے لئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ مغلپورہ ریلوے ورکشاپس اور ایس پی ریلوے پولیس موقعہ پر پہنچ گئے اور ریلوے پولیس اہلکار حافظ فرحان کو معطل کردیاتاکہ معاملہ رفع دفع ہوسکے بتایا گیا کہ ریلوے پریم یونین ورکشاپس مغلپورہ کے چیف آرگنائزر رشید باجوہ حاضری لگانے کے بعد ورکشاپس سے باہر جارہے تھے اور گیٹ کا تالہ بھی خود ہی چابی سے کھول رہے تھے جس پرگیٹ پر تعینات پولیس اہلکار حافظ فرحان نے انہیں روکا تو وہ طیش میں آگئے جس کے نتیجے میں بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اتنے میں ریلوے پریم یونین کے حمایتی ملازمین بھی گیٹ پر پہنچ گئے جبکہ دوسری طرف ریلوے پولیس کی بھاری نفری بھی موقعہ پر آگئی جنہوں نے ملازمین کو منتشر کرنے کی کوشش کی مگر ریلوے پریم یونین کے حمایتی ملازمین نے کام چھوڑ کر ہڑتال کردی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1