حکومت نے بحران ختم کرنے کے لئے کوئی پالیسی نہیںبنائی،عابد صدیقی

حکومت نے بحران ختم کرنے کے لئے کوئی پالیسی نہیںبنائی،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے ایک بیان میں کہاہے کہ پچھلے ڈیڑھ دو ماہ سے ملک میں جاری بحران کو ختم کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے کوئی پالیسی اختیار نہیں کی گئی بلکہ ایسے اقدامات کئے گئے جن سے مسائل میں مزید اضافہ ہوا سیاست میں کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی پر عمل کرنا چاہئے دھرنے والوں کو اپنے طریقہ کار پر صحیح سمت اختیار کرنا ہو گی ۔
۔عوام جن پارٹیوں کو مینڈیٹ دیتی ہے ان کو وقت پورا کرنے کا موقع بھی دیتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی حمایت کو حکومت کی حمایت تصور نہ کیاجائے کیونکہ پارٹی نے حکومت کے غلط کاموں کی ڈٹ کر مخالفت کی ہے اور کرتی رہے گی حکومت نے عوام کے مسائل میں دن رات اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا اور عوام کو لوٹنے والے زخیرہ اندوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عوام اپنا غم و غصہ ظاہر کرنے کے لئے دھرنوں کا رخ اختیار کر رہی ہے۔