بلاول بھٹو زرداری قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،چودھری عدنان اصغر

بلاول بھٹو زرداری قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،چودھری عدنان اصغر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پارٹی اور قوم کاقیمتی اثاثہ ہیں ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی پروان چڑھ گئی اور بینظیر بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل ہو گئی پاکستان کے نوجوان ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اس ملک سے مہنگائی ، غربت ،دہشت گردی انتہا پسندی اور لا قانویت کے خاتمے اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کر یں
 تا کہ ملک مسائل سے چھٹکارہ پا سکے اور یہاں کے لوگ خوشحال ہوں بلاول بھٹونے جس طرح سندھ کا کلچر اُجاگر کیا اسی طرح وہ پاکستان کے ہرصوبے کی ثقافت کو اپنی ثقافت سمجھتے ہیں پیپلز پارٹی جمہوریت کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے  پیپلز پارٹی کاہر جیالہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور پاکستان میں امن اور خوشحالی کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ دیں گے