تحریک انصافعوام کو حقیقی آزادی دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی،سعدیہ سہیل

تحریک انصافعوام کو حقیقی آزادی دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی،سعدیہ سہیل

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا زندہ دلان لاہور اپنے اوپر 30 سال سے مسلط حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے جنہوں نے پاکستانی عوام کے حقوق غضب کر رکھے ہیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو حقیقی آزادی دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کے ایک اشارے پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ان کو قوم سے لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1