سیاسی بحران سے پورا ملک مفلوج ہو کر رہ گیا،قاضی احمد سعید

سیاسی بحران سے پورا ملک مفلوج ہو کر رہ گیا،قاضی احمد سعید

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی بحران سے پورا ملک مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جس سے عوام اور ملک دونوں شدید مشکلات کا شکار ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی سیاست ایک بند گلی میں پھنسی ہوئی ہے اگر اس سے نکلا نہ گیا تو پھر ملکی سیاسی صورت حال مختلف ہو گی۔ عمران خان نہ جانے کیوں ہر سیاستدان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں وہ کیسے سیاستدان ہیں جو سیاستدانوں کی کردار کشی کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف بیان بازی بند نہ کی تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار تحریک انصاف ہو گی پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،اس جماعت نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمروں سے ٹکر لی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ( ن )سیلاب زدگان کی امداد کے نا م پر اپنی مہم چلا رہی ہے ،شہبازشریف بتائیں کہ انہوں نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ابھی تک کیا اقدامات کئے ہیں،پورے پاکستان کے عوام پنجاب میں سیلاب متاثرین کو امداد نہ ملنے پر پریشان ہیں وہ ان سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1