انسانوں کا سمندر دھاندلی زدہ حکمرانوں کو بہا لے جائیگا،انجینئر یاسر

انسانوں کا سمندر دھاندلی زدہ حکمرانوں کو بہا لے جائیگا،انجینئر یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ حکمرانوں کی آنکھیں کھول دے گا حکمران اقتدارسے جانے کی تیاری کریں انسانوںکا سمندر دھاندلی زدہ حکومت کوبہا لے جائے گا۔شریف براداران اب اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے مستعفی ہو جائیں۔

۔ لاکھوں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنا حق چھین لینا اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ حکومت راستوں کو بند کر کے عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتے عوام کو اربوں کا چونا لگانے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو حقیقی جمہوریت دے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1