چینی صدر کے نہ آنے سے بجلی کے منصوبے کھٹائی میں پڑ گئے،اللہ رکھا

چینی صدر کے نہ آنے سے بجلی کے منصوبے کھٹائی میں پڑ گئے،اللہ رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ اہل لاہور نے تحریک انصاف کوایک اورشکست سے دوچار کیا ہے لاہور کے جلسہ میں ان کی شکست لکھی جاچکیہے لاہور کے جلسہ میں میٹروبس کو جنگلا بس کہنے والے عمران خان پشاور میں کس منہ سے ’’جنگلا بس‘‘بنارہے ہیں دھرنے دینے والوں نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کراکے معیشت کا قتل عام کیاہے اور پاکستان کا مستقبل مخدوش کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ دھرنے دینے والوں کا ہے ۔چینی صدر کے نہ آنے سے بجلی کے منصوبے کھٹائی میں پڑ گئے ہیں،اگر بجلی کے منصوبے وقت پر لگتے تو آپ کے دیہات روشن ہوتے،کارخانے چلتے اور عوام کو روزگار ملتا لیکن ان عناصر نے ملک و قوم کے ساتھ وہ ظلم کیا ہے جو کوئی دشمن بھی نہیں کرتاانہوں نے کہاکہ عمران خان مصیبت میں گھرے عوام کو بھول کر کونسا ’’نیا پاکستان‘‘ بنانا چاہتے ہیں اسلام آباد میں ناچ گانے کی محفلیں سجانے والے سیلاب میں گھرے بہن بھائیوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔آئندہ عام انتخابات میںیہی عوام رقص و سرود کی محفلیں سجانے والوں کو ڈبودیں گے۔انہوں نے کہا کہ حقداروں کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔آخری متاثرہ خاندان کی دوبارہ اپنے گھر میں آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے