عوام دھرنے والوں کے ساتھ شعبدہ بازوں کو بھی معافنہیں کریں گے،اشرفبھٹی

عوام دھرنے والوں کے ساتھ شعبدہ بازوں کو بھی معافنہیں کریں گے،اشرفبھٹی

  

 لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نفرت اورمنافرت کی سیاست( ن) لیگ کونابودکردے گی سابق صدرمملکت آصف علی زرداری قومی مفاہمت اورسیاسی رواداری جبکہ بادشاہ سلامت میاں نوازشریف منافقت کی سیاست کوفروغ دے رہے ہیں سندھ توڑنے کی باتوں پر حکمران جماعت کے سربراہ اوروزیراعظم میاںنوازشریف کی مجرمانہ خاموشی ان کے قومی کرداراورجذبہ حب الوطنی پر ایک بڑاسوالیہ نشان ہے افسوس تخت اسلام آباد پربراجمان عناصر وفاق پرہونیوالے ڈرون حملے روکنے کیلئے تیار نہیں ہیں،پیپلزپارٹی کی قیادت آج بھی چاروں صوبوں کے درمیان پل کاکرداراداکررہی ہے،اس وقت عوام کومتحدکرنے کی اشدضرورت ہے مگر صوبوں کی تقسیم سے عوام مزیدمنتشرہوں گے وہ والٹن روڈ پرایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ عوام سیلاب کی صورت میںحکمرانوں کی نااہلی اور بدنیتی کاخمیازہ بھگت رہے ہیںعوام دھرنے والوں کے ساتھ ساتھ شعبدہ بازوں کوبھی معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرپیپلزپارٹی وفاق اورپنجاب میں برسراقتدارہوتی توآج سیلاب زدگان بے سہارا نہ ہوتے ۔آج بھی مزدورطبقہ اورعام آدمی پیپلزپارٹی کی سیاست کامحورومرکزہے ۔انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست پیپلزپارٹی کاٹریڈمارک ہے ،عوام ہمارے سرکاتاج ہیں ۔ایک طرف سیلاب نے عوام کوڈبویاہے جبکہ دوسری طرف مہنگائی کاسیلاب انہیں زندہ درگورکررہا ہے جبکہ حکمران متاثرین میں ناداروں اورفقیروں کی طرح خیرات تقسیم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اووربلنگ کیخلاف عوام کے پرامن احتجاج کوسنجیدگی سے نہ لیا گیا توڈرہے حکمرانوں کی بے حسی شہریوں کو تشدد پرمجبورنہ کردے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -