عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارا اولین مقصد ہے،ابوالخیرزبیر
لاہور( پ ر) ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علماءپاکستان (نورانی)کے مرکزی صدر ابوالخیرڈاکٹر محمد زبیر رکن پنجاب اسمبلی سید محفوظ مشہدی اور سردار محمدخان لغاری نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے ہمارے آباﺅ اجداد نے اس کا بھر پور تحفظ کیا ہزاروں عاشقان رسول نے53ءاور 73ءمیں اپنی جانو ں کا نذرانہ پیش کرکے قادیانیت پر کاری ضرب لگائی ہے ہمارے اسلاف علامہ امام شاہ احمد نورانی اور دیگر اکابرین اہلسنّت قادیانیت کے خلاف جدو جہد تاریخ کا سنہری باب ہیںانہوں نے کہا کہ آج انقلاب کا نعرہ لگا کر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنانے والے اس وقت آئین پاکستان کو ختم کرنے کی ناپاک سازش کر رہے ہیںجو کہ پاکستان میں قادیانیوں کو مسلم قرار دلوانے کی جسارت ہے اسی سلسلہ میں جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کے زیر اہتمام بہت بڑی ”ختم نبوت“ کل ایوان اقبال میں ہو گی جس سے ملک بھر کے جید علماءمشائخ خطاب کریں گے۔