سونامی الیون کے کپتان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،شیخ قیصر محمود

سونامی الیون کے کپتان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،شیخ قیصر محمود

  

لاہو(پ ر) مسلم لیگ (ن)اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا کہ سونامی الیون کے کپتان بہتان خان کی باتوں میں قطعاً صداقت نہیںسونامی کی بدنامی اورناکامی کے بعدبہتان خان کی بدحواسی فطری ہے جاویدہاشمی کی چارج شیٹ کاعمران خان کی طرف سے تسلی بخش جواب نہیں آیاعمران خان نے جاویدہاشمی کی باتوں کاجواب دینے کی بجائے الٹا انہیںشوکازنوٹس بھی بھجوادیا مگراس طرح وہ حقائق سے چشم پوشی نہیں کرسکتے اگرعمران خان اپنے منتخب مرکزی صدرکے ساتھ انصاف نہیں کرسکتے توفوری طورپراپنی جماعت کانام تبدیل کردیں جاویدہاشمی کے جانے سے سونامی الیون کامستقبل تاریک جبکہ کپتان کمزوراور تنہا ہوگیاعمران خان کی سیاست میں روزانہ دس بارہ یوٹرن ضرورآتے ہیںاسلام آبادکے موسم کی طرح بہتان خان کامزاج اورموقف کس وقت بدل جائے اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہاجاسکتااپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ بیرونی الیکشن آبزرورزکے مطابق 11 مئی 2013ءکے عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی ، شکست خوردہ کپتان کادھونس جمانااورشورمچاناکوئی معنی نہیں رکھتاعمران خان کرکٹ کی طرح سیاست میں ٹمپرنگ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کوبدنام اورحکومت کوناکام کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر انتخابی اصلاحات کیلئے مثبت تجاوزدیں اور آئندہ انتخابات کاانتظارکریں عمران خان یادرکھیں وہ زندگی بھر بھی بلیم گیم کرتے رہیں تواس طرح وزیراعظم نہیں بن سکتے ،اس طرح مینڈیٹ نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ حکومت خیرات میں نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیادپرملتی ہے ۔

عمران خان کوکرکٹ کی طرح سیاست راس آئی اورنہ آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سنجیدہ عوام نے عمران خان کومستردکردیا ہے جس کاانتقام وہ جمہوریت سے لے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -