تحریک انصاف تاریخی جلسوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرے گی، عبدالعلیم خان

تحریک انصاف تاریخی جلسوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرے گی، عبدالعلیم خان

  

لاہور)پ ر) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے لبرٹی سے مینار پاکستان تک پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی "گو نواز گو " ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک تاریخ ساز دن ہوگا جس دن تحریک انصاف اور ہم سب کے قومی ہیرو عمران خان مینار پاکستان کے سائے تلے عظیم الشان جلسوں کی ©"ہیٹ ٹرک " مکمل کرنے جارہے ہیں جو ہماری سیاسی تاریخ میں خود ایک ریکارڈ ہوگا انہوں نے کہا کہ اہل لاہور ثابت کرینگے کہ ان کا حقیقی مینڈیٹ کس کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940کو اسی جگہ قراد داد پاکستان منظور کی گئی تھی اور آج اسی مینار پاکستان کے احاطے میں پاکستان کے عوام نئے پاکستان کی قرار داد پاس کریں گے جو ہمارے چیئرمین عمران خان کے سیاسی ویژن ، شفاف اور یکساں نظام حکومت، بلاتفریق عدل و انصاف کی فراہمی اور غربت کے خاتمے پر مشتمل ہوگا عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ وہی مینار پاکستان ہے جہاں دو سال قبل ایک جعلی خادم اعلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شوبازیاں کیا کرتے تھے تحریک انصاف انہیں دعوت دیتی ہے کہ ہم ان کے لیے یہاں پر ٹینٹ لگانے اور ہاتھ والے پنکھے مہیا کرنے کے لیے تیار ہیں وہ آئیں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف جو اسی طرح اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے جاری ہے احتجاج کریںان کا ساتھ دینے کے لیے یہاں پر عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر موجود ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -