نوٹس دیئے بغیر سکولوں کو سیل کرنا خلاف قانون ہے، ادیب جاودانی

نوٹس دیئے بغیر سکولوں کو سیل کرنا خلاف قانون ہے، ادیب جاودانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کے عملے نے 27 ستمبر کو علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور میں واقع پچاس کے لگ بھگ نجی تعلیمی اداروں کو مستقل کمرشلائزیشن نہ کروانے پر اس وقت سیل کردیا جب ان تعلیمی اداروں میں بچے تعلیم حاصل کررہے تھے سکول بند ہونے سے بچوں نے زارو قطار رونا شروع کردیا اور انہیں بڑی مشکل سے سکولوں میں سے نکالا گیا پرائیویٹ سکولز سیل کرنے والے ایل ڈی اے کے افسر کا نام تو کچھ اور تھا لیکن وہ اپنا نام گلوبٹ بتاتا تھا ادیب جاودانی نے کہا کہ ایل ڈی اے نے ان نجی تعلیمی اداروں کو سیل کرنے سے پہلے کوئی نوٹسز بھی نہیں دیئے تھے ایل ڈی اے نے پرماننٹ کمرشلائزیشن کے لئے ایک مرلے کی فیس تین لاکھ روپے مقرر کررکھی ہے انہوں نے کہا کہ 90 فیصد پرائیویٹ سکولز کرائے کی بلڈنگوں میں قائم ہیں اور ان اداروں کے لئے اتنی بھاری بھر کمرشلائزیشن فیس ادا کرنا بہت مشکل ہے انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کا نوٹسز دیئے بغیر سکولوں کو سیل کرنا خلاف قانون ہے۔