عمران خان نے کبھی بھی مصلحت پسندی سے کام نہیں لیا،سرفراز نیازی
لاہور(پ ر) تحریک انصاف سعودیہ کے مرکزی رہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ ہمارانڈراورسچا کپتان جوکہتا ہے وہ کرتا اوراپنے اصولی موقف پرڈٹ جاتا ہے عمران خان نے زندگی میں کبھی مصلحت پسندی سے کام نہیں لیا ،وہ استقامت کاپہاڑ ہیں عمران خان کے بجلی کے بل ایک سازش کے تحت پرویز رشیدنے اداکئے،اس سازش کے محرکات اورمقاصدصاف آشکار ہیںآراوآفس یاانٹرنیٹ پرواپڈ کی ویب سائیڈ سے کوئی بھی شہری کسی دوسرے شہری کاڈپلی کیٹ بل لے سکتا ہے کپتان عمران خان نے سول نافرمانی تحریک کے تحت زمان پارک کے بجلی بل پھاڑدیے تھے جبکہ نوازشریف کے وفاداروں نے ان کے ڈپلی کیٹ بل لے کراداکرنے کے بعد پروپیگنڈاشروع کردیامگر عوام کوگمراہ نہیں کیا جاسکتااپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ آج لاہور میں پی ٹی آئی کے تاریخی اجتماع سے ''نوازنظام''کااختتام ہوجائے گالاہور کے غیورعوام نظام کی تبدیلی کیلئے جاری تحریک کاہراول دستہ ہیں انہوں نے کہا کہ لاہورشہر پی ٹی آئی اورکپتان عمران خان کابیس کیمپ ہے ،دھاندلی سے الیکشن چوری کیا جاسکتا ہے لیکن عوام کواپنا گرویدہ نہیں بنایا جاسکتا،عمران خان نے پاکستان کے نظام اورسیاسی کلچر کی تبدیلی کاجوبیڑااٹھایا ہے اس مقدس مشن میں وہ ضرورکامیاب ہوں گے،عوام نے بھرپورجوش وجذبہ کے ساتھ و ی آئی پی کلچر کیخلاف سٹینڈ لیاہے،اس کے نتیجہ میں یقینا طبقاتی نظام کمزورہو گااورقانون کی حکمرانی قائم ہوگی انہوں نے کہاکہ اسلام اورآئین کی روسے کسی طاقتورکوکمزورپرفوقیت حاصل نہیں ہے۔شریف برادران خودکوتخت اسلام آباداورتخت لاہور کا مطلق العنان شہنشاہ جبکہ عوام کواپنازرخریدغلام سمجھتے ہیں۔