18 سال بعد بھی عمران خان کو سیاست کی الف ب تک نہیں آئی ، میاں ایوب

18 سال بعد بھی عمران خان کو سیاست کی الف ب تک نہیں آئی ، میاں ایوب

  




لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ اٹھارہ سال سیاست کرنے کے باوجود بھی عمران خان کو سیاست کی الف ب تک نہیں آئی ہے اور انہیں یہ پتہ ہی نہیں کہ کسی جماعت کو لیڈ کس طرح سے کیا جاتا ہے بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا قوم سے وعدہ لیتے ہیں اور خود بل جمع کروادیتے ہیں اسلام آباد سے نہ اٹھنے کی باتیں کررہے تھے اور اب ناکامی کے بعد پھر ادھر ادھر جلسوں کی مد میں واپسی کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت پر بہتان بازی کر رہے ہیں اور اپنی سیاسی نا پختگی کا ثبوت د ے رہے ہیں ہمارے قائد آصف علی زرداری نے انکے متعلق درست کہا تھا کہ ابھی وہ سیاسی نابالغ ہیں میاں محمد ایوب نے کہا کہ عمران خان پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف بد زبانی کا سلسلہ بند کردیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف کوئی بھی بات کرنے سے پہلے اچھی طرح سے سوچ سمجھ لیا کریں پیپلز پارٹی کے جیالے کوڑے کھانے والے جیالے ہیں یہ آمروں کے سامنے نہیں جھکے ایسے جیالوں کو فیشن شو والے خاموش نہیں کرواسکتے نہ ہی ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4