باشعورعوام نے عمران خان کی ناچ تبدیلی کو مسترد کردیا، فرزانہ بٹ

باشعورعوام نے عمران خان کی ناچ تبدیلی کو مسترد کردیا، فرزانہ بٹ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعورعوام نے ڈکٹیٹرپرویزمشرف کی نام نہاد” روشن خیالی “ کی طرح عمران خان کی ” ناچ تبدیلی “ کوبھی مسترد کردیا ہے ناکام دھرنا سیاست نے عمران خان کی سیاست کوبند گلی میں دھکیل دیا ہے دھرنے کے شرکا عمران خان کی پالیسیوں سے مایوس ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے سیاسی جماعتیں متحد ہیں ،پاکستان کی ترقی وخوشحالی جمہوریت کی مضبوطی میں ہی مضمرہیں لہٰذا سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم جمہوریت پرآنچ نہیں آنے دے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف استحکام پاکستان کی علامت ہے ان کی پالیسیوں اورانتھک محنت سے جلد ہی پاکستان مسائل کی دلدل سے نکل سے ترقی وخوشحالی کے راستے پرگامزن ہوجائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4