حبس بے جا کی درخواست پر شیر خوار بچہ ماں کے حوالے

حبس بے جا کی درخواست پر شیر خوار بچہ ماں کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر8ماہ کے شیر خوار بچے کو والد کی تحویل سے لے کر درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا ہے عدالت میں درخواست گزار شائستہ بی بی نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کی شادی شاکرسے ہوئی تھی جس میں سے اس کا ایک 8ماہ کا بیٹا زاہدپیدا ہوا، کچھ عرصہ قبل گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناءپر اس کے شوہر نے اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے اور اس کے شیر خوار بچے کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا جائے ،عدالتی حکم پر ایس ایچ او نے گزشتہ روز والد اور بچے کو عدالت کے روبروپیش کردیا جہاں عدالت نے بچے کو درخواست گزار ماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔