2بچوں کوشوہر کی تحویل سے بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم

2بچوں کوشوہر کی تحویل سے بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جاءکی دائردرخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 2بچوں کوشوہر کی تحویل سے بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیاہے درخواست گزار رانی بی بی کی جانب سے دائردرخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ سائلہ کی شادی اشفاق سے ہوئی تھی تاہم گھریلو لڑائی جھگڑے پر اس کے شوہر نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا اور دو بچوں 5 سالہ حسن، 3 سالہ آفتاب کو زبردستی چھین کر اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے دونوں بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر پولیس نے بچوں اور والد کو عدالت میںپیش کردیا،جہاں پر عدالت نے بچے درخواست گزار ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹادی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -