منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزمان کی ضمانتیں منظور

منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج علی نواز نے منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50،50ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کاحکم دیا ہے ملزم محمد اسد کے قبضہ سے تھانہ جوہر ٹاﺅن پولیس نے منشیات برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ دیگر عاطف علی کے خلاف تھانہ جوہر ٹاﺅن میں منشیات کا مقدمہ درج ہے دونوں ملزمان کے گزشتہ روز عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی فاضل جج نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4