قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت اور 3 لاکھ جرمانہ

قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت اور 3 لاکھ جرمانہ

  

لاہور (نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم سنا دیا جبکہ 3 شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیاہے استغاثہ کے مطابق ملزمان عاشق عرف اچھو ،صابر،شفیع ،ظفر ،اور رفعت سحر بی بی نے 4اگست 2007کو مکان کے پیسوں کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کر کے محمد رفیق کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ نواں کوٹ پولیس نے مقتول کے بھائی خلیل احمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلا ف درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کر دیا گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل اور گواہان کے بیانات سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم عاشق عرف اچھو کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا ءکا حکم دیا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو 6ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی جبکہ اس کے شریک ملزمان صابر، شفیع اور رفعت سحر بی بی کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -