تفتیشی افسر کو جاری شو کاز نوٹس کی سماعت کل ہوگی

تفتیشی افسر کو جاری شو کاز نوٹس کی سماعت کل ہوگی

  



لاہور(نامہ نگار)اینٹی نارکوٹیکس عدالت میں 14سالہ ملزم کا چالان بالغ ملزمان کیساتھ پیش کرنے پر تفتیشی افسر کو جاری شو کاز نوٹس پر سماعت کل ہوگی گزشتہ سماعت پر اینٹی نارکوٹیکس پولیس کے تفتیشی افسر سہیل نے چودہ سالہ منشیات کے ملزم حسن کا چالان دیگر ملزمان کے ساتھ عدالت میں پیش کر دیاتھا جس پرعدالت نے بالغ ملزمان کے ساتھ چالان پیش کرنے پر مذکورہ تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی استغاثہ کے مطابق ملزم حسن کو اینٹی نارکوٹیکس پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 8 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4