عمران خان کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا، عرفان دولتانہ
لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے آج اہل لاہور تحریک انصاف کی سیاسی طور پر ایک بار پھر شکست دیں گے ،عمران خان کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا عمران خان کے دائیں بائیں وہ لوگ کھڑے ہیں جنہوں نے اپنے دور میں بینکوں پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالے ،کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ، اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے اورپاکستان کو اس حالت میں پہنچایا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو دو قسطوں میں مالی امداد دی جائے گی عید سے قبل متاثرہ خاندانوں کومالی امداد کی پہلی قسط ادا کردی جائے گی پہلی قسط کے طورپران لوگوں کو 25ہزار روپے فی خاندان مالی امداد دی جائے گی ،جن کے گھروں کو نقصان پہنچاہے اور پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع کردیا جائے گاجبکہ دوسری قسط کی ادائیگی 20 اکتوبر سے شروع ہوگی اور فصلوں و مویشیوں کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ کاشتکاروں کو کھاد اوربیج بھی مفت فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنی زمینوں کو آباد کرسکیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک طرف پنجاب پانی میں ڈوبا ہوا تھا، لاکھوں لوگوں کے گھر بار اجڑے لیکن اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کو شرم آئی نہ کوئی حیاء آئی اور دھرنادینے والوں نے اپنا ناچ گانا جاری رکھا اسلام آباد میں دھرنوں پرغریب عوام کے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں،کاش یہ رقم مصیبت زدہ عوام پر خرچ ہوتی ۔قوم اس بدترین بے حسی پر انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔