ناقص کیڑے مار ادویات فروخت کرنے کیخلاف دائر دعویٰ کی سماعت کل ہوگی
لاہور(نامہ نگار)ناقص کیڑے مار ادویات فروخت کرنے کے خلاف دائر2لاکھ روپے کے دائردعویٰ کی سماعت کل ہو گی گزشتہ سماعت پر صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے دکاندار کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔عدالت میں شیخوپورہ کے رہائشی افتخار نے دائر ہرجانے کے دعویٰ میں مو¿قف اختیار کررکھا ہے کہ اس نے ملتان روڈ پر واقع ایک دکان سے کیڑے مار ادویات خریدیں، ادویات فصلوں پر سپرے کی گئیں تو وہ انتہائی ناقص تھیں جس کے باعث اسے ذہنی پریشانی کے ساتھ ساتھ مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے لہٰذا عدالت مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوانے کا حکم دے۔