منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 17ماہ قید اور 20ہزار جرمانہ

منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 17ماہ قید اور 20ہزار جرمانہ

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 17ماہ قید اور 20ہزار جرمانہ کی سزاءکا حکم دیا ہے جرمانہ کی عدم آدائیگی پر ملزم کو مزید 1ماہ قید میں رہنا ہو گا استغاثہ کے مطابق مناواں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 2013میں ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے دو کلو چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا اور چلان عدالت میں پیش کر دیا گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل اور گواہان کے بیانات سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم دیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4