رشوت لینے کے الزام میں ملوث سابق اے آئی جی کے کیس کی سماعت کل ہوگی

رشوت لینے کے الزام میں ملوث سابق اے آئی جی کے کیس کی سماعت کل ہوگی

  

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن افتخار احمد خان کی عدالت میں 45لاکھ رشوت لینے کے الزام میں ملوث سابق اے آئی جی قمرالزمان کے کیس کی سماعت کل ہوگی عدالت میں اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق اے آئی جی قمرالزمان کے خلاف 45لاکھ روپے محمد اشرف نامی شخص سے وصول کرنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے جبکہ عدالت میں قمرالزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے لیکن اے آئی جی بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے جس پر فاضل عدالت نے ان کی جگہ وکیل کے پیش نہ ہونے پر ان کی طلبی کے نوٹس جاری کئے جس کے بعد گزشتہ سماعت پر سابق آئی جی قمرالزمان عدالت میں پیش ہو ئے اور وکیل پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کی تھی جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -