مناسب رہنمائی نہ ہو نے کی وجہ سے معاشرہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے ،وجیہہ اختر

مناسب رہنمائی نہ ہو نے کی وجہ سے معاشرہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے ،وجیہہ ...

لاہور(پ ر)بڑھتی عمر میں نوجوانوں کو ان کے مسائل کے بارے میں مناسب رہنمائی نہ ہو نے کی وجہ سے معاشرہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مختلف ماہرین نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ آگاہی ورکشاپ کے دوران کیا۔" میڈیا آگاہی ورکشاپ برائے صحت ِ نوجوانان" کے عنوان سے منعقدہ اس ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ©" عہد" کے زیرِ اہتمام کیا گیا تھا۔ " عہد" ایک ملک گیر آگہی مہم ہے جس کا مقصد والدین اور نگرانوں میں اپنے بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں اور بچیوں کو پیش آنے والے مختلف ذہنی اور جسمانی مسائل پر مناسب اور بروقت رہنمائی فراہم کرنا ہے اس ورکشاپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمیونیکیشن ایکسپرٹ وجیہہ اختر کا کہنا تھاکہ بڑھتی عمر کے نوجوانوں کے بنیادی مسائل مثلاً ہم عصروں کا غیر متوازن دباﺅ، جنسی استحصال، ایچ آئی وی اور ایڈز، نشہ اور ہیپاٹائٹس کے بارے میں درست اور بروقت معلومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے نوجوان مختلف مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4