اعجار اے ممتاز کو لاہور چیمبر کا صدرمنتخب ہونے پر کاروباری برادری کی مبارکباد

اعجار اے ممتاز کو لاہور چیمبر کا صدرمنتخب ہونے پر کاروباری برادری کی ...

  


لاہور(پ ر)معروف بزنس کمیونٹی لیڈر،سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے کہاہے کہ میں معروف کاروباری شخصیات اعجار اے ممتاز کو لاہور چیمبر کا بلا مقابلہ صدر،نعمان کبیر کو سینئر نائب صدر ،محمود غزنوی کو نائب صدر اور تمام ایگزیکٹو ممبرکومنتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تینوں ممبران کے مقابلے میں کس بھی ممبر نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جو اتحاد کی ایک خوش آئند مثال ہے۔خاور رشید نے مزید کہا کہ تمام کامیاب ممبران کیلئے دعاگو ہوں کہ وہ اپنے خدمت سے سرشار جذبہ میں ہمیشہ کامیاب رہے۔ امید کرتا ہوں کہ کامیاب امیدوار بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرینگے۔

اور کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کروانے کیلئے تمام تر اقدامات بھی کرئے گئے۔

مزید :

کامرس -