پاکستان سٹیل کیلئے خام لوہے کے 2 بحری جہازدرآمد کرلئے
کراچی(آئی اےن پی)پاکستان اسٹیل کے لئے ماریطانیہ سے خام لوہا لے کردوبحری جہاز پورٹ قاسم پرپہنچ گئے۔سٹیل مل کے ترجمان کے مطابق ستر ہزارمیٹرک ٹن خام لوہا درآمد کیا گیا ہے، رواں ماہ آسٹریلیا سے دو بحری جہازوں کے ذریعے ایک لاکھ دس ہزارمیٹرک ٹن میٹالرجیکل کول لایا گیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کے پاس ایک لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن سے زائد میٹالرجیکل کول اورباون ہزار میٹرک ٹن سے زائد خام لوہا موجود ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل میں خام مال کی مسلسل درآمد کی بدولت رواں ماہ25 فیصد پیداوار حاصل کرچکی ہے، پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیر احمد خان کے مطابق پاکستان اسٹیل حکومتی مالیاتی پیکیج کی بروقت حصول کے باعث مقررہ پیداواری اہداف کو حاصل کر لے گی۔
لاہور چیمبر کا ایس ای سی پی‘ایف بی آراور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ سے معاہدہ
لاہور(کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت لاہور چیمبر میں فزیکل ون سٹاپ شاپ قائم کی جائے گی جہاں کاروباری برادری ایک ہی جگہ ان اداروں کی رجسٹریشن اور دیگر سہولیات حاصل کرسکے گی۔ لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق باجوہ، چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان طاہر محمود اور ڈائریکٹر جنرل ای او بی آئی اقبال حیدر زیدی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں طارق مصباح، نائب صدر کاشف انور، نومنتخب صدر اعجاز اے ممتاز، نومنتخب سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر، سابق صدور میاں مظفر علی، میاں مصباح الرحمن، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین ڈاکٹر قرات العین، شہزاد احمد، کمال امجد، وقار احمد میاں، شیخ محمد فیاض، راجہ عدیل اشفاق، چودھری محمد اسلم، خواجہ خاور رشید، وزارت خزانہ کے اکنامک ریفارمز یونٹ سے تعلق رکھنے والے عمر خالد اور فوزیہ عابد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس اہم مفاہمتی یادداشت کا مقصد تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ایک ہی جگہ پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کی رجسٹریشن و دیگر سہولیات مہیا کرنا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بہترین تعاون مہیا کرنے پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر میں فزیکل ون سٹاپ شاپ اگرچہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے تعاون سے قائم کی گئی ہے مگر ابھی بہت سے مزید ادارے اس میں شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کے قیام میں سٹینڈنگ کمیٹی آف کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کا کردار بہت اہم ہے جبکہ وزارت خزانہ کے اکنامک ریفارمز یونٹ سے تعلق رکھنے والے عمر خالد اور فوزیہ عابد نے بھی قابلِ ستائش خدمات سرانجام دی ہیں۔
انجینئر سہیل لاشاری نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے تاکہ حکومت اور نجی شعبہ مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فزیکل ون سٹاپ شاپ کا قیام نہ صرف تاجر برادری کو سہولیات دے گا بلکہ اس کے دور رس معاشی نتائج بھی برآمد ہونگے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ ون سٹاپ شاپ سے نہ صرف غیر ملکی بلکہ مقامی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ پاکستان میں نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہونگے۔