کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 9.50 فیصد اضافہ

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 9.50 فیصد اضافہ

اسلام آباد(آئی اےن پی)رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 9.50 فیصد اضافہ ہو ا، پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2014ءکے دوران 3 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا تھا، مذکورہ بالا عرصہ کے دوران فٹ بال اور چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں بالترتیب ایک کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار اور ایک کروڑ 11 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں بھی تیزی آئی۔

مزید : کامرس