میاں اقبال حسن ایوان صنعت وتجارت ملتان کے صدرمنتخب

میاں اقبال حسن ایوان صنعت وتجارت ملتان کے صدرمنتخب

  

ملتان(اے پی پی) ایوان صنعت و تجارت ملتان کے سالانہ انتخابات میں میاں اقبال حسن بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ سینئرنائب صدر کی نشست پر میاں محم عالمگیر خان ،نائب صدر کی نشست پر مرزا علی احمد جبکہ مخصوص نشست برائے وومن انٹرپرینورز پرر ابعہ شہزاد منتخب قرار پائیں۔ نتائج کا حتمی اعلان30ستمبرکو ایوان تجارت وصنعت ملتان کی جنرل باڈی کے سالانہ اجلاس عام میں کیاجائے گا۔ قبل ازیں ایوان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ کلاس کی سات نشستوں پر علی رحمن، محمد عمرفاروق، عبدالحمید شیخ، عدنان احمد خان، ملک وقاص احمد اعوان، میاں اقبال حسن اور بخش الہی جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی پانچ نشستوں پر مرزا احمد علی، محمد کامل، محمد مہرعلی، میاں محمد عالمگیر جمیل خا ن اور شہزاد رفیق مغل بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

مزید :

کامرس -