ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین کی لاہور چیمبر کے عہدیداران کو مبارکباد

ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین کی لاہور چیمبر کے عہدیداران کو مبارکباد

  


لاہور(پ ر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین ایس ایم نصیر نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2014-15میں اعجار اے ممتاز کو لاہور چیمبر کا بلا مقابلہ صدر،نعمان کبیر کو سینئر نائب صدر ،محمود غزنوی کو نائب صدر اور تمام ایگزیکٹو ممبرکومنتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ،اس کا میابی کے پیچھے مسلسل محنت اور سینئر رہنماؤں کا بہت زیادہ عمل دخل ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت وتجارت کی ترقی کے ذریعے ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نجات دلائی جا سکتی ہے ،کمزور معیشت کسی بھی حکومت کے منشور کی تکمیل کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے لہذا مضبوط اور مستحکم معیشت کی بدولت ہی پالیسیوں پر عملدرآمد ممکن ہوتا ہے۔ایس ایم نصیر نے مزید کہا کہ بجلی وگیس کی لوڈ شیڈ نگ ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے اس بات پر غور کیا جائے اور اس کے حل کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے کی طرف حکومت کی توجہ دلائی جائے ۔انہوں نے کہا ان ممبران کی کامیابی ایک اچھی پیش رفت ہے مگر یاد رہے کہ صحت مند جمہوریت کیلئے برداشت کا جذبہ نہایت لازم ہے اور دوسروں کو بھی حصہ لینے کا حق دیں،اتحاد ویگانگت کی قوت سے مسائل حل کئے جائیں۔

مزید :

کامرس -