سردیوں میں گیس بندش سے منفی اثرات مرتب ہونگے،اپٹما

سردیوں میں گیس بندش سے منفی اثرات مرتب ہونگے،اپٹما

اسلام آباد(آئی اےن پی) گیس سے ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کر نے کیلئے پنجاب کی ستر فیصد صنعتوں نے کیپٹیو پاور پلانٹ میں اربوں روپے سرمایہ کاری کر رکھی ہے، چیئرمین اپٹما کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس بندش سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل مینیوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں صنعتوں کے لئے گیس فراہمی بند کرنے سے ٹیکسٹائل سیکٹر پر بدترین اثرات مرتب ہوں گے، گیس بندش سے صنعتوں کے مکمل بند ہوجانے کا خدشہ بڑھ جائے گا، جبکہ گذشتہ پانچ ماہ میں بجلی کی کمی کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب ڈالر سے نیچے آگئیں،اگر یہی صورتحال رہی تو برآمدت کا حجم بمشکل تین ارب ڈالر تک پہنچ پائے گا، چیئرمین اپٹما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور متعلقہ وزارتیں معاملے کو جلد از جلد حل کریں۔

مزید : کامرس