حالیہ بدترین سیلاب ،زرعی شعبے کو240 ارب روپے نقصان

حالیہ بدترین سیلاب ،زرعی شعبے کو240 ارب روپے نقصان

  

لاہور(آئی اےن پی) حالیہ بدترین سیلاب سے زرعی شعبے کو دو سو چالیس ارب روپے نقصان پہنچا، وزارت خوراک کا کہنا ہے کپاس، گنے اور چاول سمیت کئی فصلوں کے پیداواری اہدف حاصل نہیں ہوسکیں گے۔ وزارت خوراک کے مطابق بدترین سیلاب سے جہاں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، وہیں ملک کے زرعی شعبے کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا، سیلاب سے پچیس لاکھ ایکڑ پر خریف کی فصلیں تباہ ہوگئیں، وزارت کا کہنا ہے کہ سیلاب میں تین لاکھ ایکڑ پر چاول،، تین لاکھ بیس ہزار ایکڑ پر کپاس،، ستر ہزار ایکڑ پر گنے، تیس ہزار ایکڑ پر غذائی،، پچیس ہزار ایکڑ پر سبزیوں اور ایک لاکھ ایکڑ پر دیگر فصلوں کی کاشت متاثر ہوئی، جبکہ پندرہ ہزار مویشی ہلاک اور دو سو پچاس پولٹری فارم تباہ ہوگئے، وزارت کے مطابق سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ دو سو چالیس ارب روپے ہے، جبکہ زرعی شعبے پر پڑنے والے منفی اثرات مجموعی معیشت پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔

مزید :

کامرس -