یو اے ای میں تجارتی نمائش کیلئے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

یو اے ای میں تجارتی نمائش کیلئے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

کراچی (اکنامک رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی پی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی تجارتی نمائش (گلف فوڈ) میں شرکت کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق تجارتی نمائش 8 تا 12 فروری 2015ءتک دوبئی میں ہوگی جس میں مشروبات ، ڈبہ بند اور پروسسڈ فوڈ ، بیکری اور کنفیکشنری کی مصنوعات ، کافی اور چائے، ڈیری مصنوعات ، کیٹرنگ کا سامان، حلال مصنوعات، سمندری خوراک اور فاسٹ فوڈ نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے خواہشمند افراد 15 اکتوبر 2014ءتک درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع نے بتایا کہ اس نمائش سے حلال خوراک کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور کارروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس