منہگائی 0.13فیصد بڑھ گئی سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں ہوا

منہگائی 0.13فیصد بڑھ گئی سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں ہوا

                    کراچی(آن لائن)ملک میں گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں 0.13 فیصد کا اضافہ ہوا۔پاکستان بیورو شماریات کے مطابق 25 ستمبر کو ختم ہفتے میں 15اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں ہوا۔ٹماٹر کی اوسط قیمت 13.76 فیصد اضافے سے 77.86 روپے فی کلوگرام ہوگئی تاہم بعض علاقوں میں قیمتیں 100 روپے تجاوز کرگئیں جبکہ حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت 110 ، لاڑکانہ اورلاہور 100، کراچی، ملتان، اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 90، بہاولپور، سکھر، سیالکوٹ اور سرگودھا میں ٹماٹر کی قیمتیں 80 روپے کلو گرام تک رہیں، دال چنا، سرخ مرچ پسی، گڑ، ویجیٹیبل گھی کھلا، سگریٹس، لاہوری نمک، دال ماش، آٹا، لہسن، خشک دودھ، گائے کا گوشت ہڈی والا، باسمتی ٹوٹا چاول، گندم اور آلو کے نرخ بھی بڑھ گئے تاہم 11 اشیا قیمتوں میں کمی اور27 کے نرخ برقرار رہے۔

مزید : کامرس