ای فائلنگ کے حوالے سے راولپنڈی چیمبر میں آگا ہی سیمینار کا انعقاد

ای فائلنگ کے حوالے سے راولپنڈی چیمبر میں آگا ہی سیمینار کا انعقاد

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور چیمبر کے مشترکہ تعاون سے ای فائلنگ کے حوالے سے چیمبر میں آگا ہی سیمینار منعقد کروایا گیا ،سیمینار میں راولپنڈی چیمبر کے صدرڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ایف بی آر طلحہ عزیزکے علاوہ سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم، نائب صدر محمد عالم چغتائی اور دیگر اراکین بھی موجو دتھے۔ اس موقع پر صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی آئی ٹی سروسز انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جس میں تما م ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا ہوتا ہے لیکن اہمیت کی حامل سروسز کا معیار نہ ہونے کے برابر ہے ، بورڈ کو کئی مرتبہ ٹیکس گزاروں کو آن لائن نظام کی مشکالت سے آگاہ کیا گیا لیکن کوئی بہتری نہیں لائی جا سکی، بورڈ کا سافٹ وئیر آئی آر آئی ایس بعض اوقات تو ٹیکس گزار کو ہی ٹیکس ڈیفالٹر ظاہر کر دیتاہے ، آن لائن طریقہ کار کو سہل بنایا جائے اور تیز سروس فراہم کی جائے تا کہ اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے سافٹ وئیر کی فعالیت پر کوئی اثر نہ پڑے اور ٹیکس گزار وقت پر اپنے گوشوارے جمع کروا کر جرمانے سے بچ سکیں ،انہوں نے کہا کہ آج کے سیمینار کا مقصد بھی ارکان کو سافٹ وئیر کے استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔آخر میں ایف بی آر کے سیکرٹری طلحہ نوید نے شرکاءکو آن لائن سسٹم کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا اور پیش آنے والی مشکلات کا حل بھی تجویز کیا۔

مزید : کامرس