ایس ای سی پی کا 42 کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری
کراچی (اکنامک رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے انضباتی قوائدکی خلاف ورزی ، سالانہ گوشواروں اور حسابات میں بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 42 کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردئیے جبکہ 50 کمپنیوں کے ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور آڈیٹرز کے خلاف کاروائی مکمل کر لی گئی۔ ایس ای سی پی حکام کے مطابق اظہار وجوہ کے نوٹس سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمشن کے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جولائی اور اگست کے مہینے میں جاری کئے گئے۔ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کمپنےوں کی انسپکشن کے دوران کئی کمپنیوں کو شراکت داروں کے منافع کی تقسیم میں غیر ضروری تعطل، ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ اور سرمایہ کاروں کے سیکورٹی ڈیپازٹ کے غیر قانونی استعمال میں بھی ملوث پایا جبکہ کئی کمپنیوں کو آڈٹ رپورٹ جمع نہ کروانے، شراکت داروں کا سالانہ اجلاس بلانے میں بلا جواز تاخیراور اپنی ہی ایسوسی ایٹ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر بھی نوٹس جاری کئے گئے۔ اس دوران انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اےک لسٹڈ کمپنی کو اپنے رائٹ شےرز برابری پر جاری کرنے کی درخواست کی منظوری دی جبکہ کئی دیگر کمپنیوں کی درخواست پر آڈیٹرز کی تقرری سے متعلق قوائدو ضوابط، فنانشل سٹیٹمنٹ جمع کروانے، سرمایہ کاروں کے وارنٹ پر ان کے شناختی کارڈ کے نمبروں کی پرنٹنگ اور ڈائریکٹرز کو قرض کی ادائےگی کی شرائط مےں نرمی کی گئی۔
اس دوران سرمایہ کاروں کی شکایات پر منافع کی بروقت تقسیم، حصص کی منتقلی میں تاخیر کرنے پر 19 شکایات حل کی گئےں۔