حالیہ سیلاب سے ضلع سرگودھا میں کینو کے ہزاروں با غا ت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

حالیہ سیلاب سے ضلع سرگودھا میں کینو کے ہزاروں با غا ت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

  



سرگودھا(اے پی پی) سیلاب کی تباہ کا ریوں سے ضلع سرگودہا میں جہاں د یگر اجنا س کو نقصان پہنچا و ہا ں کینو کے بھی ہزاروں با غا ت کو نقصان پہنچنے کے نتیجہ میں ان کی پیدا وار میں نمایاں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ضلع سرگودہا جو کینو کی خوش ذائقہ اور منفرد ورائٹی کی پیداوار کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے ،حالیہ سیلاب کی وجہ سے ضلع بھر میں کینو کے ہزاروں با غا ت کو نقصان پہنچا جس کے باعث باغبانو ں اور کاشت کاروں کو کروڑوں رو پے کے نقصان کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کینو کی پیداوار میں موجود ہ صورتحال نے برآمد کنندگان کو بھی پریشان کر کے رکھ دیا ہے جنہوںنے اکتو بر کے اختتام تک شرو ع ہو نے وا لے کینو کے سیز ن کے حوالے سے روس ،انڈونیشیا ءسمیت دیگر ممالک سے معا ہد ے طے کر لیے اور امسال سیلاب سے با غات کو ہونے والا نقصان زر مباد لہ پر برا ہ راست اثر انداز ہو گا۔ در یں اثنا ءپنجاب حکومت نے فصلوں اوربا غات کے نقصان پر مالی امدا د تیسر ے فیز میں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے متاثر ہ باغبانوں اور کسانو ں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

مزید : کامرس