سرگودہا ڈرائی پورٹ کے قیام کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے، زاہد سعید

سرگودہا ڈرائی پورٹ کے قیام کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے، زاہد سعید

  



سرگودھا(اے پی پی)سرگودہا ڈرائی پورٹ کے قیام کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔ سات دن کے اندر مٹھہ لک ریلوے اراضی سرگودہا ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کو لیز پر دینے پر اتفاق رائے اور فوری طور پر ڈرائی پورٹ ٹرسٹ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔یہ بات سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد سعید نے پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے بعد سرگودہا پہنچنے پر صحافیوں کو بتا ئی۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں فوری طور پر سرگودہا ڈرائی پورٹ ٹرسٹ بنانے کے لئے کہا گیا تاکہ مجاز ٹرسٹ ریلوے کے ساتھ تمام معاملات کو طے کر سکے اور کینو کے اس سیزن میں یہ ڈرائی پورٹ کام شروع کر دے۔ زاہد سعید نے کہا کہ ایسے تمام ایکسپورٹرز ، امپورٹرز اور کاروباری حضرات اور ٹیکنو کریٹس جو سرگودہا ڈرائی پورٹ کا ٹرسٹی بننے کے خواہش مند ہیں وہ دو دن کے اندر اپنی درخواستیں چیمبر آفس میں جمع کروائیں تاکہ اِس ڈرائی پورٹ کو بر وقت حتمی شکل دی جاسکے۔

مزید : کامرس