وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سٹیٹ بینک کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سٹیٹ بینک کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے وفد نے ہفتہ کو ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کو بینکنگ کے شعبہ کی سہ ماہی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی اور کیپیٹل مارکیٹ، ڈیپازٹس کی شرح میں اضافہ اور سیکٹر کے منافع کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بینکنگ کے شعبہ کی تیز تر ترقی کو سراہا گیا۔ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اور خزانہ ڈویژن کے مشیر رانا اسد امین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
(zuh/

مزید :

کامرس -